• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ماڈل ٹائون کیس،پنجاب حکومت سے انفارمیشن کمشنر کاعہدہ خالی ہونے پر جواب طلب

Todays Print

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے پنجاب انفارمیشن کمیشن میں عدم تعیناتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور پنجاب حکومت سے انفارمیشن کمشنر کاعہدہ خالی ہونے پر جواب مانگ لیا. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں تین رکنی فل نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی جس میں سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کرنے کے عدالتی حکم کو چیلنج کیا گیا. سماعت کے دوران سانحہ متاثرین کے وکیل نے نشاندہی کی کہ پنجاب میں انفارمیشن کمشنر کا عہدہ ایک طویل عرصے سے خالی پڑا ہے اور کمشنر کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے کوئی معلومات ملنے کی امید نہیں. وکیل کے مطابق ایسا کمشن کیسے کام کرے گا جہاں کمشنر اور ارکان ہی تعینات نہیں اس پر بنچ کے رکن جسٹس شہباز رضوی نے تشویش کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ حکومت نے خود ہی تعیناتی نہ کرکے ایک ادارے کو غیر موثر کر دیا۔

تازہ ترین