• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں دفتر پہنچا تو طبیعت کچھ گڑبڑ تھی۔
کاشف نے تاڑ لیا۔
’’کیا پریشانی ہے؟‘‘
اس نے پوچھا۔
’’کچھ نہیں، بس ذرا دل گھبرا رہا ہے۔‘‘
میں نے مسکرانے کی کوشش کی۔
’’دل کے معاملات کو مذاق نہیں سمجھنا چاہئے۔‘‘
کاشف نے نصیحت کی۔
وہ زبردستی مجھے اسپتال لے گیا۔
’’دل کا نہیں جناب! ہاضمے کا مسئلہ ہے۔‘‘
ڈاکٹر نے چیک اپ کر کے آگاہ کیا۔
ہم ہنستے ہوئے واپس آئے۔
اگلے دن ہمارے مشترکہ دوست رضا کا انتقال ہوگیا۔
بڑے بھائی نے بتایا کہ رات کو رضا کا دل گھبرا رہا تھا۔
لیکن وہ مذاق سمجھتا رہا بے چارہ!

تازہ ترین