• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’چین میں ہر شے بنائی جاتی ہے۔‘‘
میری چینی گائیڈ لی ہوئی نے کہا۔
’’چلو پھر مجھے ایک خاص آئٹم دلاؤ۔‘‘
میں نے فرمائش کی۔
ہم اگلے کئی دن تک شہر شہر گھومے،
کارخانے دیکھے، بازار دیکھے،
درجنوں دکانیں چھان ماریں۔
ہر طرح کا مال تھا،
کپڑے، جوتے، جیولری، کاسمیٹکس،
اناج، گوشت، سبزیاں، پھل،
مشروبات، خشک میوہ، مٹھائیاں، دوائیں،
کتابیں، رسالے، ڈائریاں، اسٹیشنری،
فرنیچر، کراکری، ہوم اپلائنسز،
ٹی وی سیٹس، موبائل فونز، کمپیوٹرز،
کاریں، بسیں، ٹرینیں، جہاز، راکٹ،
بندوقیں، توپیں، بم، ایٹم بم۔
پورا چین دیکھ لیا،
دنیا جہان کی اشیا دستیاب تھیں۔
نہیں ملا تو بس ایک کشکول نہیں ملا۔

تازہ ترین