• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’مصر نے کشمیر کو بھارت کا حصہ مان لیا ہے۔‘‘
ڈوڈو نے انکشاف کیا۔
’’مصر کے ماننے سے کیا فرق پڑتا ہے۔
فیصلہ کشمیریوں کو کرنا ہے۔‘‘
میں نے منہ بنایا۔
’’یورپی یونین نے قبرص کو رکن بنا لیا ہے۔‘‘
ڈوڈو نے آگاہ کیا۔
’’یورپی یونین کے ماننے سے کیا فرق پڑتا ہے۔
ترک اصل فریق ہیں۔‘‘
میں مسکرایا۔
’’تائیوان کو ڈومینیکا نے تسلیم کر لیا ہے۔‘‘
ڈوڈو نے بتایا۔
’’ڈومینیکا کے ماننے سے کیا فرق پڑتا ہے۔‘‘
میں ہنسا۔
ڈوڈو نے کہا،
’’ہاں تو پھر امریکہ کے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت ماننے سے کیا فرق پڑتا ہے۔‘‘

تازہ ترین