• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹوسے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کی ملاقات

کراچی‘اسلام آباد ( ایجنسیاں)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے زرداری ہا ئو س اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد میں اسسٹنٹ منسٹر وانگ یاجون ، زہانگ ایکسوئی، لائبن، ہو ایگزیاڈونگ، تان وائی، فو ویران، ایمبیسڈر ی ژائوجِنگ اور می جنگ شامل تھے۔ ملاقات میں پاک چین کے درمیان دوستانہ تعلقات اور دیگر دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔دریں اثناءبلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت میں انسانی حقوق کو رونداجارہا ہے ‘ پر تشدد انتہا پسندی سے انسانی حقوق کو شدید خطرات لاحق ہیں، جس سے محتاط انداز میں نمٹنے کی ضرورت ہے‘انسانی حقوق کی خلاف ورزی کہیں بھی برداشت نہیں کی جا سکتی۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے نون لیگ کی حکومت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ پر مکمل یقین رکھتی ہے‘پیپلز پارٹی نے بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کے لئے قانون سازی کی اور آئینی و قانونی ادارے بنائے‘پیپلز پارٹی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں برداشت نہیں کرے گی کیوں کہ وہ فقط ایک سیاسی پارٹی ہی نہیں بلکہ انسانی حقوق کے تحفظ کی سب سے بڑی قومی تحریک بھی ہے۔
تازہ ترین