• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنریشنز اسکول میں اسپورٹس و اولمپک ڈے کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنریشنز اسکول نارتھ ناظم آباد کیمپس میں نرسری سیکشن میں اسپورٹس و اولمپک ڈے کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں طلبا کے علاوہ والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، طلبا نے مختلف کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لیا ،اس موقع پر مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر جنریشنز اسکول ڈاکٹر غزالہ صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبا میں کھیلوں کے مقابلے صحتمند ثابت ہوتے ہیں ہم نصابی سرگرمیوں میں کھیلوں کی اہمیت مسلّم ہے لہذا تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلہ جات طلبا میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھار نے کا موقع فراہم کر تا اور اس سلسلے میں ہماری اسکول اپنا کر دار ادا کررہی ہے، آخر میں طلبا میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔
تازہ ترین