• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹو کے جیالے کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کرسکتے، امجد مظہر

لندن(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز ایکشن کمیٹی کے سیکرٹری نشر و اشاعت امجد مظہر نے کہا ہے کہ برطانیہ بھر کے نظریاتی کارکن اور بھٹو کے جیالے کسی بھی صورت پی پی پی برطانیہ کی قیادت کی صفوں میں کرپٹ اور بد عنوان عناصر کو برداشت نہیں کرسکتے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ برمنگھم کے بعض کاغذی رہنما شاہ پرست بن کر سابق صدر سید حسن بخاری پر تنقید کرنے سے باز رہے ۔ برمنگھم کے نام نہاد رہنما ماضی میں کبھی پاسپورٹ سکینڈل تو کبھی چندہ لینے جیسی منفی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ امجد مظہر نے برمنگھم سمیت مختلف علاقوں میں محسن باری گروپ اور تنظیمیں قائم کرنے کو مذاق اور ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ورکرز ایکشن کمیٹی ایسے بد نام اور کرپٹ افراد کا محاسبہ جاری رکھے گی۔ بھٹو ازم کی تکمیل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کیا جائے گا اور بھٹو ازم کے خلاف کام کرنے والوں کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نےکہا کہ برطانیہ میں تنظیم سازی کے مرحل میں جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا ہے اوورسیز مشاورتی کمیٹی نے مرکزی چیئرمین کو اندھیرے میں رکھ کر سفارشات مرتب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول زرداری بھٹو سمیت پوری مرکزی قیادت کو مکمل تعاون یقین دلاتے ہیں اور بھٹو ازم کی تکمیل تک بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین