• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مکمل خاتمے کا آسان نسخہ دریافت

لندن (نیوز ڈیسک) ماہرین نے ایک تحقیق کے بعد کہا ہے کہ اگر ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلا افراد اپنی غذائی ضروریات کو ایک ہزار کیلوریز تک محدود رکھیں تو صرف پانچ مہینوں میں اس بیماری سے نجات پانے میں کامیابی ہوسکتی ہے اور انہیں کسی دوا کی ضرورت نہیں رہتی۔ مطالعے کے تحت825 سے 850 کیلوریز روزانہ کھانے والے نصف مریضوں نے چند ماہ بعد ہی ذیابطیس سے نجات پالی اور اب انہیں کسی دوا کی ضرورت نہیں رہی۔ اس عادت کو اپناکر ہر سال لاکھوں، کروڑوں افراد اپنی زندگی بہتر بنا سکتے ہیں۔ ڈائبیٹکس ریمیشن کلینیکل ٹرائل نامی یہ رپورٹ سائنسی طبی جریدے لینسٹ میں شائع ہوئی ہے۔
تازہ ترین