• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، شدید ترین مندی، 100 انڈیکس رواں سال کی کم ترین سطح پر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سیاسی بے یقینی کے باعث شدید مندی کی لہر، 100 انڈیکس 598.30 پوائنٹس کی کمی سے39ہزار کی حد سے نیچے آکر رواں سال کی کم ترین سطح 38481.70 پوائنٹس پر بند ہو ا، مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی بے یقینی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج بلند ترین سطح سے 27فیصد نیچے آچکی ہے،پیر کو مارکیٹ سرمایہ میں 93 ارب 64 کروڑ 61 لاکھ 3 ہزار 344 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 39 کروڑ 37 لاکھ 3 ہزار 828 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 2 کروڑ 1 لاکھ 6 ہزار 620 حصص کی کمی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 598.30 پوائنٹس کی کمی سے 38481.70 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ30 انڈیکس بھی 324.67 پوائنٹس کی مندی سے 19166.04 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں آل شیئر انڈیکس میں 308.67 پوائنٹس کی کمی رونما ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 980.50 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 163.40 پوائنٹس کی کمی سے 14036.22 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 317.72پوائنٹس کے اضافے سے 19648.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 195.98پوائنٹس کی کمی سے 19825.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 367 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 45 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 308 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 120 روپے کے اضافے سے 12195 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح خیبر ٹوبیکو کے حصص کی سودے بھی 64.50 روپے کی تیزی سے 1565 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی ویتھ پاک لمیٹڈ اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 71.75 روپے کی مندی سے 1498.25 روپے اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت بھی 59.25 روپے کی کمی سے 1269.69 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار ورلڈ کال ٹیلی کام کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 85 لاکھ 39 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 3.17 روپے سے شروع ہو کر 2.98 روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 83 لاکھ 2 ہزار حصص کے سودے 34 روپے سے شروع ہو کر 32.14 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 12 کروڑ 94 لاکھ 21 ہزار 650 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 5 ارب 94 کروڑ 20 لاکھ 43 ہزار 340 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل83 کھرب 20 ارب 60 کروڑ 67 لاکھ 96 ہزار 143 روپے سے کم ہو کر 82 کھرب 26 ارب 96 کروڑ 6 لاکھ 92 ہزار 799 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 101 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 26 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 2 کروڑ 94 لاکھ 48 ہزار 503 حصص کا کاروبار ہوا۔
تازہ ترین