• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کمیونٹی سینٹرمانچسٹر میں میلاد النبی ﷺکی محفل 14دسمبر کو ہوگی

مانچسٹر(غلام مصطفیٰ مغل)قونصل جنرل مانچسٹر پاکستان عامر آفتاب قریشی کی جانب سے 14دسمبر بروز جمعرات کو پاکستانی کمیونٹی سینٹر میں میلاد النبی کی محفل کا انعقاد ہوگا۔ علامہ محمد شاہجہان مدنی خصوصی خطاب کریں گے جبکہ انٹرنیشنل نعت ایسوسی ایشن یوکے چیئرمین قاری جاوید اختر چشتی کے تعاون سے اؒلحاج شہباز قمر آفریدی، قاری شاہد مشہود، صاحبزادہ تسنیم احمد صابری، میاں طاہر نعیم اور دیگر نعت خوان بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ تقریب میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فضہ خان نیازی، ظفر شعیب، محمد طاہر، خرم محمود، قیصر محمود، سردار عقیل الرحمٰن، پروین مرزا، حسن شیراز، بشارت علی، محمد الیاس، سدرہ وسیم، عاصم شیراز، افشین الحق اور دیگر شریک ہوں گے۔ پاسپورٹ آٖفس کے انچارج سردار غلام مصطفیٰ نے جنگ کو بتایا کہ نبی کریمؐ کی پرامن تعلیمات سے لوگوں کو روشناس کرانے کیلئے روحانی محفل کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ رسول کریمؐ کی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مکمل ہدایت ہیں۔
تازہ ترین