• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وفاقی وزیرملک نعیم خان انتقال کر گئے،آبائی قبرستان میں سپردخاک

لاہور(نمائندہ جنگ)سابق وفاقی وزیرملک نعیم خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ آبائی قبرستان میں دفن کردیا گیا،مرحوم مسلسل 4مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ان کا شمار نواز شریف کے قریبی دوستوں میں ہوتا تھاملک نعیم خان 1985میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور 1988-1990-1993میں مسلسل چاربار ایم این اے رہے وہ خوشاب کے عوام کے دلوں بسنے والے سیاستدان تھے، 1997میں علالت کی وجہ سے انتخاب میں حصہ نہ لے سکے اور اپنے بھانجے عمر اسلم اعوان کو اپنا سیاسی جانشین مقرر کیا جو انکی جگہ ایم این اے منتخب ہوئے ۔ملک نعیم خان اعوان سینئر بیورو کریٹ طاہر سرفراز کے ماموں تھے، وہ مختلف وفاقی وزارتوں کے منصب پر فاز رہے اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے حلقہ میں ترقیاتی سکیموں کا جا بچھایا، انکے دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔
تازہ ترین