• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تاریخ کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے،مقررین

لاہور(نمائندہ جنگ) جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام علامہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی کے 14ویں یوم وصال پر ملک بھر میں 11 دسمبر کو ”یوم امام نورانی “منایا گیااس سلسلہ میں علامہ قاری محمد زوار بہادر صدر جمعیت علماءپاکستان کی صدارت میں جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں امام شاہ احمد نورانی سیمینار ہوا۔ سیمینار سے ڈاکٹرجاوید اعوان،علامہ اظہر حسین فاروقی، مفتی تصدق حسین،حافظ نصیر احمد نورانی،محمد ارشد مہر،رشید احمد رضوی ،ملک بشیر احمد نظامی، حافظ احسان الحق،حافظ لیا قت علی رضوی، مولانا نذر احمد سعیدی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے علامہ قاری محمد زوار بہادر نے مولانا شاہ احمد نورانی کی دینی ،سیاسی اور ملک و ملت کے لئے خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام شاہ احمد نورانی کے دنیا سے رخصت ہوجانے کے بعد عالم اسلام اور بلخصوص وطن عزیز پاکستان میں مخلص اور اہل قیادت کا بہت بڑا خلاءپیدا ہو گیا ہے۔اس وقت مضبوط قیادت نہ ہونے کی وجہ سے ملک و قوم طرح طرح کی مشکلات سے دو چار ہیں پاکستان اس وقت تاریخ کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے ملک میں بحرانوں کا راج ہے یہ سب کچھ ہمیں محسنوں سے بے وفائی کی وجہ سے بھگتنا پڑ رہا ہے ۔
تازہ ترین