• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیو ں کو درپیش خطرات اور سیکورٹی کے حوالے سے ورکشاپ

پشاور(لیڈی رپورٹر ) جرنلسٹس فارڈ یمو کریسی اینڈ ہیومین رائٹس کے زیر اہتمام پشاور میں صحافیو ں کو درپیش خطرات اور ان کی سیکورٹی و اقلیتوں کے مسائل کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا ۔ورکشاپ میں جے ڈی ایچ آر کے چیف ایگزیکٹو خالد جمیل ، ڈائریکٹرشفقت منیر، ، کوآرڈینیٹرشائستہ ملک اور خیبر پختونخوا کے کوآرڈینیٹر محبوب جبران اور دممبران نے شرکت کی ۔ شرکاءنے کہا کہ صحافیوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران درپیش خطرات سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاط کرنی چاہیے ‘ اس موقع پر صحافیوں کو تربیت دی گئی کہ ادارے کو خبر دینے کے ساتھ ساتھ اپنی سیکورٹی کا خیال رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے مقررین نے کہا کہ خبر کی اہمیت اپنی جگہ لیکن صحافی کی زندگی اور صحت یابی کی اہمیت سب سے زیا دہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں عدم برداشت کی وجہ سے دیگر طبقات کےساتھ میڈیا کارکن بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر کرسمس کے حوالے مسیحی برادری کی خوشیوں میں شامل ہونے کیلئے کیک بھی کاٹا گیا ۔
تازہ ترین