• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیرہ افسروں کی گریڈ22میں ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پا کستان ایڈمنسٹر یٹو سروس ، پولیس سروس اور سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گریڈ اکیس کے تیرہ افسروں کی گریڈ بائیس میں ترقی کا با ضابطہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے نو افسروں کو ترقی دی گئی ہے۔ سیکر ٹری برائے وزیر اعظم فواد حسن فواد کو گر یڈ اکیس سے بائیس میں ترقی دینے کے بدستور مو جودہ عہدے پر فائز رکھا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج پوسٹل سروسز ڈویژن محمد ثاقب عزیز کو گریڈ بائیس ترقی دے کر سیکر ٹری پوسٹل سروسز ڈویژن بر قرار رکھا گیا ہے۔چیئرمین پاکستان نیشنل شپنگ کا رپوریشن رضوان احمد کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر ان کی پوسٹ کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج پیٹرولیم ڈویژن محمد جلال سکندر سلطان کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر سیکر ٹری پیٹرولیم ڈویژن کے عہدہ پر ہی تعینات رکھا گیا ہے۔پنجاب حکومت میں تعینات محمد جہانزیب کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر بدستور پنجاب حکو مت میں تعینات رکھا گیا ہے۔چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی جواد رفیق ملک کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر اسی عہدے پر بر قرار رکھا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج ہا ئوسنگ و تعمیرات بابر حسن بھروانہ کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر سیکر ٹری ہا ئوسنگ و تعمیرات بر قرار رکھا گیا ہے۔ چیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس کا ر پوریشن شعیب میر میمن کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر اسی عہدے پر بر قرار رکھا گیا ہے۔سیکر ٹری نیشنل اسمبلی طاہر حسین کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر مو جودہ عہدے پر بر قرار رکھا گیا ہے۔ پولیس سروس کے دو افسروں کو ترقی دی گئی ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے بشیر احمد کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر بدستور ڈی جی ایف آئی اے تعینات رکھا گیا ہے۔
تازہ ترین