• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد بار کےانتخابات، 39امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد ہائی کورٹ بار کے 13جنوری کوہونے والے سالانہ انتخابات برائے 2017-18کے لئے 39امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے‘ صدر کے عہدے کے لئے موجودہ صدر ایاز حسین تینو، سابق صدر نثاراحمد درانی، غلام اللہ چانگ اور ریاضت سھڑ کے درمیان مقابلہ ہوگا، کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست آج الیکشن کمیٹی جاری کرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل 12 دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری دن حیدرآبادہائی کورٹ بار کے الیکشن کےلئے 39امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیئے ہیں، منگل کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہونے پر امیدواروںکی ابتدائی فہرست آج (بدھ کو) جاری کی جائے گی۔ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 14دسمبر کوہوگی اوراہل امیدواروں کی فہرست 15دسمبر کوجاری کی جائے گی ۔ جس کے بعد ووٹرز کی حتمی فہرست 10جنوری کو جاری کی جائے گی،13جنوری کو صبح 9تا شام 5بجے تک پولنگ ہوگی حتمی سرکاری نتیجہ 15جنوری کوجاری کیاجائے گا۔
تازہ ترین