• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیپک ٹاکرا کی حکومتی سرپرستی ضروری ہے، عارف وحید

بنکاک،تھائی لینڈ (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی خواتین میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے ، ا گر انہیں مناسب ٹریننگ دی جائے تو سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ میں عمد ہ کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہیں۔ جنگ سے باتیں کرتے ہوئے قومی سیپک ٹاکرا ٹیم کے منیجرعارف وحید خان نے کہا کہ جس طرح ہماری خواتین نےبنکاک میں ہونے والی عالمی سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ میں سابق عالمی چیمپئن سائوتھ کوریا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کی اس سے خواتین کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا بخوبی انداہ لگایا جاسکتا ہے۔ٹیموں کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں اس کھیل کو گراس روٹ لیول پر پروموٹ کیا جائے اور ملک بھر میں بین الاقوامی سطح کےکورٹس بنائے جائیں۔ پروفیشنل کوچزکی زیرنگرانی گراس روٹ لیول پر تربیت دی جائے تو پاکستان میں بھی یہ کھیل مقبولیت حاصل کرسکتا ہے اور دنیا بھر میں ملک کا نام روشن ہوسکتا ہے
تازہ ترین