• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام دوررس تبدیلی کیلئے پی ایس پی کا ساتھ دیں، الطاف شاہد

لندن(پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چوہدری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ عوام دوررس تبدیلی کیلئے مصطفیٰ کمال اور پاک سرزمین پارٹی کاساتھ دیں۔عوام کو مشاورت اوراقتدارمیںشریک کرناہماری سیاست کامحور ہے۔ مصطفیٰ کمال نے منافرت اورصوبائیت کی بجائے پاکستانیت کی بنیادپرعوام کومتحدومتحرک اورمنظم کرنے کابیڑااٹھایا ہے۔ مصطفیٰ کمال کی قیادت میں پی ایس پی عوامی انقلاب کاراستہ ہموار کرے گی۔عوام کے حقوق پرڈاکے مارنے والے آج احتساب شروع ہونے پر مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں۔ اگرعام لوگ جمہوریت کے ثمرات سے مستفید نہیں ہوتے تواس صورت میں یہ نظام کوئی معنی نہیں رکھتا۔ اپنے ایک بیان میں محمدالطاف شاہدنے کہا کہ اگرعوام کواپنامعیارزندگی بلندکرنا اوراپنے بچوں کواستحصال سے بچانا ہے توانہیں چہروں کے ساتھ ساتھ ریاستی نظام کوبھی بدلنا ہوگا،اس تبدیلی کیلئے انہیں پی ایس پی سے زیادہ موزوں کوئی پلیٹ فارم نہیں ملے گا۔ پاکستان میں تبدیلی کاخواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ووٹ کادرست استعمال ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں آمرانہ اورجمہوری نظام نے عام آدمی کومحرومیوں کے سواکچھ نہیں دیا کیونکہ موروثی سیاست نے جمہوریت کے حسن کو گرہن لگادیا ہے۔ موروثی سیاست کیخلاف سیاسی مزاحمت نہ کرناغلامی قبول کرنے والی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں انسانی حقوق محفوظ نہیں وہاں حقیقی جمہوریت نہیں پنپ سکتی۔ آزادی اظہارکوطاقت اورتشدد سے کچلنا جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھونس دھاندلی سے مینڈیٹ چوری کرنے والے یادرکھیں دوررس تبدیلی کیلئے ڈنڈے نہیں ایجنڈے کی ضرورت ہے ۔ سیاستدان اورسیاسی کارکنان ہوں یامیڈیا کے نمائندے کسی پرتشدد برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں ریاست اور معاشرے میں نفرت یانفاق کابیج نہ بویا جائے۔
تازہ ترین