• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائی کورٹ،حکومت کواحسان اللہ احسان کو رہا نہ کرنے کا حکم

  پشاور(صباح نیوز)پشاور ہائی کورٹ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کو رہائی نہ دینے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کا کیس نمٹا دیا۔بدھ کوپشاور کے ہائی کورٹ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی۔چیف جسٹس یحیٰ آفریدی اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے آنے ہونے والی سماعت میں فیصلہ دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔
تازہ ترین