• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامع مسجد و مدرسہ فیض القرآن میں میلادالنبیﷺ کا پروگرام کل ہوگا

برمنگھم (پ ر)جامع مسجد و مدرسہ فیض القرآن البرٹ روڈ سٹیج فورڈ برمنگھم 33کے زیراہتمام میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے پروگرام 15دسمبر بروز جمعۃ المبارک شام 6بجے ہوگا، اردو، انگلش میں خطاب علامہ احمد زمان جماعتی کریں گے۔ حاجی محمد سلیم نقشبندی، حاجی انبوی، محمد بلال نوشاہی و دیگر گلہائے عقیدت بحضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم پیش کریں گے۔ مدرسہ کے طلباء و طالبات بھی ختم نبوت اور میلاد شریف پر تقاریر کریں گے، چیئرمین مسجد ہذٰا چوہدری یاسین نے کمیونٹی سے شرکت کی درخواست کی ہے۔
تازہ ترین