• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ مجلس عمل کی بحالی عوامی امنگوں کی ترجمانی ہوگی ، پروفیسر ساجد میر

کراچی ( پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی عوامی امنگوں کی ترجمانی ہوگی ، اتحاد کی کوششوں میں اپنا کردار قومی فریضہ سمجھ کر ادا کر رہے ہیں ۔ علاقائی اور فرقہ پرست تنظیمیں ملک کے مستقبل کے لئے نیک شگون نہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نےکراچی ائیر پورٹ پر صوبائی رہنمائوں اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری ، قائمقام ناظم  سندھ سید عامر نجیب ، مولانا افضل سردار ۔ قاری خلیل الرحمٰن جاوید ، مولانا یوسف کاظم مولانا نعمان اصغر ، حافظ شاہان احمدبھی موجود تھے ۔ سینیٹر علامہ ساجد میر نے مزید کہا کہ ہم صرف انتخابی اتحاد نہیں بلکہ ملک کی صف اول کی دینی جماعتوں کو مستقل طور پر متحد رکھنے کے خواہشمند ہیں اور اس سلسلے میں اپنا تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربات کی روشنی میں وسعت قلبی ، برداشت اور رواداری کا مظاہرہ کیا گیا تو اتحاد مستقل بنیادوں پر قائم رکھا جا سکے گا ۔
تازہ ترین