• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائینز ایریا ، جنریٹر میں پٹرول ڈالنے کے دوران دھما کا، خاتون ہلاک ،3افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لائینز ایریا میں جنریٹر میں پیٹرول ڈالنے کے دوران دھماکے سے 35سالہ انیلا زوجہ سعید ہلاک جبکہ 4سالہ محمد عاشق23سالہ کوثر اور 25سالہ ناہید بچہ اور 3خواتین جھلس کر زخمی ہو گئیں ،علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھا کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔تفصیلات کے مطابق بریگیڈ تھانے کی حدود لائینز ایریا بابو آئل والی گلی کالی ٹنکی کے قریب گھر میں جنریٹر میں پیٹرول ڈالنے کی کوشش سے جنریٹر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون کے کپڑوں کو آگ لگ گئی ،جس پر گھر میںموجود دیگر خواتین آگ بجھانے کی کوشش کرنے لگیں تاہم ان کے کپڑوں میں بھی آگ لگ گئی ۔
تازہ ترین