• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنیکا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(نمائندہ جنگ)سابق وزیراعظم نواز شریف کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔مقامی شہری غلام یاسین بھٹی نے ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، سپیکر قومی اسمبلی اور نواز شریف کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 28 جولائی کو غیر قانونی طور پر نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کیا،درخواستگزار نے قانونی نکتہ اٹھایا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 95 اے کے تحت وزیر اعظم کو صرف عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے، نواز شریف کو عوام اور ممبران قومی اسمبلی نے اپنے ووٹوں سے وزیراعظم منتخب کیا تاہم الیکشن کمشن کی جانب سے نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کرنا غیر آئینی ہےلہذا عدالت الیکشن کمیشن کے 28 جولائی کے نواز شریف کی اہلیت سے متعلق نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے اورمقدمے کے فیصلے تک الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو معطل کرے۔
تازہ ترین