• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے حمل میں کامیابی کی شرح میں حیران کُن اضافہ

برلن (جنگ نیوز) جرمنی میں بانجھ پن کے علاج کے بعد ماں بننے والی خواتین کی تعداد میں حیران کُن اضافہ ہوا ہے۔ جرمن فرٹیلیٹی آرگنائزیشنڈی وی آر کے مطابق 2011ء میں بانجھ پن کا علاج کرانے والی عورتوں کی تعداد سات ہزار تھی جو 2015ء میں بڑھ کر 20 ہزار تک پہنچ گئی۔ اس اضافے کی ایک بڑی وجہ زیادہ خواتین کی طرف سے علاج کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ ٹیوب یاآئی وی ایف کی جانب راغب ہونا بتایا گیاہے۔ اس تنظیم کے مطابق 35 برس کی عمر کی خواتین میں کامیابی کی شرح 27 فیصد ہے جبکہ 40 سالہ خواتین میں آئی وی ایف کی شرح 15 فیصد ہے۔
تازہ ترین