• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداء کی قربانیاں ہرگز فراموش نہیں کرینگے، فاروق ستار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاہے کہ حق پرستی کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے حق پرست شہداء کی قربانیاں ایم کیوایم کا اثاثہ ہیں اور ایم کیوایم پاکستان اپنے حق پرست شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کریگی۔ سانحہ قصبہ و علیگڑھ کے شہداء کی 31ویں برسی کےموقع پر انہوں نے کہاکہ سانحہ قصبہ و علی گڑھ ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے جسے ایم کیوایم مخالف عناصر نے ہمیشہ سرد خانے کی نذر کرنیکی نہ صرف کوشش کی بلکہ اس بڑے اور المناک سانحہ کی تحقیقات تک کرنے نہیں دی گئی اور اسے تاریخ کے صفحات سے مٹانے کی گھنائونی سازش کی گئی۔انہوں نے کہاکہ 14دسمبر 1986ء کو ظلم و بربریت کا بازار گھنٹوں جاری رہا لیکن قانون نافذ کرنے والے ادار ے مظلوم عوام کی مدد کیلئے پہنچے اور شہداء کے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔
تازہ ترین