• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین کی نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے جہانگیر ترین کی نا اہلی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 154لودھراں سے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دیا ۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین ایماندار نہیں رہے لہٰذا آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کے تحت جہانگیر ترین کو تا حیات نا اہل قرار دیتے ہیں۔

تازہ ترین