• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی تاریخ میں پہلی بار، آرمی چیف کل سینیٹ کو بند کمرے میں بریفنگ دینگے

Todays Print

اسلام آباد (نیوز ایجنسیز) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اہم قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے معاملات پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختیار کو کل (منگل کو) ی سینیٹ کی ہول کمیٹی میں مدعو کر لیا، پاک امریکا تعلقات پر رہنما اصولوں کو ان کیمرہ اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی۔ اتوار کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ابھرتی علاقائی صورتحال میں امریکی کردار کے تناظر میں پاکستان کی پالیسی کے رہنما اصولوں کی تیاری سے متعلق کل (منگل کو) 10 بجے صبح سینیٹ کے ہال میں ہول کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید قمر، ڈی جی ملٹری آپریشنز علاقائی سلامتی کی صورتحال اور اپنے حالیہ اہم ممالک کے دوروں کے بارے میں اراکین سینیٹ کو آگاہ کریں گے۔ عسکری قیادت علاقائی ممالک کے ان دوروں کے نتیجے میں سلامتی کے معاملات پر ممکنہ پیش رفت سے بھی آگاہ کریں گے۔ اجلاس ان کیمرہ ہو گا۔ اعلامیے کے ذریعے اجلاس کے بارے میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق، اپوزیشن لیڈر، چوہدری اعتزاز احسن، وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر اور تمام اراکین سینیٹ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اجلاس کا نوٹس بمعہ ایجنڈا بھجوا دیا گیا ہے۔ سینیٹ دفاع کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے سینیٹ میں آنے سے سول ملٹری تعلقات میں بہتری آئے گی‘ میں نے سب سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پارلیمنٹ کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی جس کے جواب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپ باضابطہ طور پر مجھے دعوت دیں میں ضرور پارلیمنٹ آؤں گا۔

تازہ ترین