• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، مریم نواز کے ہمراہ لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

Todays Print

لاہور(نیوزایجنسیاں)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اپنی صاحبزادی اور نواسی کے ہمراہ لندن سے پاکستان پہنچ گئے۔وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کیلئے 5؍ دسمبر کو لندن گئے تھے۔سابق وزیر اعظم کل تینوں ریفرنسز میں احتساب عدالت میں بھی پیش ہونگے۔ سابق وزیر اعظم اپنی صاحبزادی مریم نواز اور نواسی ماہ نور صفدر کے ہمراہ قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔بعد ازاں نواز شریف، مریم نواز اور ماہ نورصفدر انتہائی سخت سکیورٹی میں جاتی امراء پہنچے جہاں کارکنوں نے ان کی گاڑی پر پھول نچھاور کر کے استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔ نوازشریف اور مریم نواز کل (منگل) 19دسمبر کو تینوں ریفرنسز میں احتساب عدالت میں پیش ہونگے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے سلسلے میں نوازشریف کو حاضری سے ایک ہفتے کیلئے استثنیٰ دیا تھا، جسکے بعد وہ لندن روانہ ہوگئے تھے۔ سابق وزیراعظم ایک روز آرام کے بعد اسلام آباد میں پارٹی رہنما ئو ں کا اجلاس بلائیں گے، جس میں عمران خان اور جہا نگیر ترین سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں سمیت مختلف امور پر بات چیت کریں گے۔

تازہ ترین