| |
Home Page
جمعرات18؍ ربیع الثانی 1439ھ 18 ؍ جنوری2018ء
January 13, 2018 | 12:00 am
عدلیہ میں بغاوت، آج ہندوستان کیلئے افسوسناک دن ہے، کانگریسی رہنما

Todays Print

عدلیہ میں بغاوت، آج ہندوستان کیلئے افسوسناک دن ہے، کانگریسی رہنما

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کانگریسی رہنما اوربھارتی ریاست کرنا ٹکہ کے سابق گورنر رہنما ہنسراج بھردواج نے بھارتی عدلیہ میں بغاوت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان کے لیے افسوسناک دن ہے۔ سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس صور تحا ل سے پورا ملک تقسیم ہوچکا ہے، عدلیہ ملک کی واحد امید ہے، ایک اچھی انتظامیہ ایک اچھی عدلیہ ہی سے پہچانی جاتی ہے۔ ادھر کانگریس کے سینئر لیڈر سمان رشیدنے کہا کہ سریم کورٹ میں بغاوت افسوس کی بات ہے، یہ ایک اچھے کپتان کی نشانی ہوتی کہ اپنے تمام ممبران کو برابری سے دیکھے۔ اس واقع سے واضع ہوگیا کہ ان کی ٹیم کے درمیان دراڑیں ہیں، ان اختلافات کا کوئی باہر سے اکر حل تلاش نہیں کرے گا انہیں سوچنے کی ضرورت ہے۔