• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’وہ لوگ مجھے قتل نہیں کریں گے۔
مجھے اس بات کا مکمل یقین ہے۔
مبشر! تم بلا وجہ پریشان ہو۔
اگرچہ میں موت سے نہیں ڈرتا،
لیکن میرے اطمینان کی کئی وجوہات بھی ہیں۔
ایک یہ کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا۔
مختلف سوچ رکھنا کوئی گناہ نہیں ہوتا۔
دوسرے یہ کہ میں استاد ہوں۔
ہمارے معاشرے میں سب سے زیادہ احترام استاد کا کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ میری عمر بہتر سال ہے۔
اتنا بوڑھا آدمی کسی کے لئے کیا خطرہ بن سکتا ہے؟
وہ لوگ مجھے قتل نہیں کریں گے۔‘‘
پروفیسر حسن ظفر عارف نے کہا۔

تازہ ترین