• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر اسکواش، عذیر رشید، عباس زیب،کومل خان اور آمنہ فیاض فائنل میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد عذیر رشید، عباس زیب،کومل خان اور آمنہ فیاض نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ ٹنڈو الہ یار میںبوائز انڈر 19کے سیمی فائنلز میں محمد عزیر رشید نے سیف اللہ اور عباس زیب نے ذیشان کو زیر کیا۔گرلز انڈ 19کے سیمی فائنلز میں کومل خان نے امینہ شہباز اور آمنہ فیاض نے نورالہدی کوشکست دی۔ انڈر 17 میں محمد حارث قاسم نے نوید رحمان ، ثاقب اقبال نے حسن رضا، انڈر 15 میں اسد اللہ نے ولید خلیل ، حماد خان نے علی شیر ، انڈر 13میں محمد عماد نے محمد خان ، عثمان ندیم نے مختیار علی شاہ، انڈر 11 میں انس بخاری نے عبداللہ نواز ، گرلز انڈر 15 میں نمرہ عقیل نے حرا عقیل ، زینب خان نے طیبہ عباس کو شکست دی۔
تازہ ترین