• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ایشین گیمز کوالیفائرز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی پہلی فتح

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بنکاک میں کھیلے جانے والےایشین گیمز ہاکی کوالیفائنگ رائونڈ میں پاکستانی خواتین ٹیم کی پہلی کامیابی پاکستان نے انڈونیشیا کو3-0سے شکست دیدی، مائرہ صابر نے دو، امبرین ارشد نے ایک گول کیا۔علاوہ ازیںایشین گیمز خواتین رسائی رائونڈ میں حصہ لینے والی پاکستان خواتین ہاکی ٹیم کو پی ایچ ایف کی جانب سے ناقص کٹ فراہم کی گئی، دوکھلاڑیوں کی کٹ پہلے میچ میں پھٹ گئی ۔ زیب النساء شاٹ پہن کر کھیلنے پر مجبور ہوگئیں۔ قازقستان کیخلاف انہوں نے شارٹ نیکر پہن کرمیچ کھیلا ۔ کھلاڑیوں سمیت ٹیم مینجمنٹ نے غیر معیاری کٹس پر اعتراض کیا ہے۔کھلاڑیوں کے مطابق انہیں ناقص کوالٹی کے گرم ٹریک سوٹ اور کٹس فراہم کی گئی ہیں حالانکہ تھائی لینڈ میں پورے سال گرمی رہتی ہے ۔
تازہ ترین