• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹررسول بخش رئیسانی کی خدمات یاد رکھی جائیں گی ،حنید لاکھانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اقرا ءیونیورسٹی کے چیئرمین حنید لاکھانی، چانسلر ارم لاکھانی، وائس چانسلرو صدر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی اورچیئر مین نیشنل ایکریڈٹیشن کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ریاض الحق طارق نے اقرا ءیونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹررسول بخش رئیسانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،ان کی وفات سے جوخلاءپیداہوا ہے اس کی تلافی ممکن نہیں ،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاکرے ۔وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے گہرے رنج کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسررسول بخش رئیسانی کی وفات سے ملک میں اعلیٰ تعلیم کا ایک بڑا باب بند ہوگیا ہے۔
تازہ ترین