• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں علماء کے فتوے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ضیاالمحسن طیب

برمنگھم (پ ر)جمعیۃ علماء برطانیہ کے رہنما علامہ ضیاءالمحسن طیب نے پاکستان کے 1800سے زائد علماء کے اس فتویٰ کی بھرپور حمایت اور تائید کی ہے جس میں پاکستان میں خودکش حملوں کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء نے دیرآید درست آید کے تحت جو فتویٰ جاری کیا ہے انہیں یہ فتویٰ آج سے 10سال قبل جاری کرنا چاہئے تھا جب پاکستان میں خودکش حملوں کا آغاز ہوا تھا ان خودکش حملوں میں ہزاروں بے گناہ معصوم لوگ اپنی جانیں گنوا چکے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے بل بوتے پر کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اپنا نظریہ اور مسلک دوسروں پر مسلط کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے علماء کو یہ فتویٰ بھی جاری کرناچاہئے کہ کسی بھی گروہ کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی کو کافر اور بے دین قرار دے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام بھائی چارہ اور اتحاد و اتفاق کی فضا قائم کرنے کے لئے کام کریں۔
تازہ ترین