• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورکرز فرنٹ کی جنرل، ایگزیکٹو کونسل اور ریجنل ورکنگ کمیٹیز کا مشترکہ اجلاس طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حبیب بنک ورکرز فرنٹ آف پاکستان ( سی بی اے) کی جنرل کونسل ،مرکزی ایگزیکٹو کونسل اور ریجنل ورکنگ کمیٹیز کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، جس میں ملک کے چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندے شرکت کریں گے۔قومی سطح کے اس اجلاس میں حبیب بنک کے ملازمین کو درپیش مسائل ، ملازمینِ بنک کی شرائطِ ملازمت ، مدتِ ملازمت اور اُن کے روزگار کے تحفظ کے لئے حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی۔اجلاس کی صدارت فرنٹ کے صدر حاجی محمد یعقوب ، یونین کی سالانہ کارکردگی رپورٹ سیکرٹری جنرل ملک ظفر اقبال اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر الدین محمود مختلف قراردادیں منظوری کے لئے پیش کریں گے، جبکہ خصوصی دعوت پر سر پرستِ اعلیٰ حبیب الدین جنیدی بھی اجلاس میں شرکت اورخطاب کریں گے ۔
تازہ ترین