• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت فائنل میں مدمقابل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عجمان میں کھیلے جانے والے پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ فیصلہ کن معرکہ ہفتے کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اوول کرکٹ گرائونڈ پرکھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 156 رنز سے ہرایا ۔گرین شرٹس نے 489 رنز بنائے، محمد راشد اور بدرمنیر نے ٹیم کو 152 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا بدرمنیر 72 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ محمدراشد نے 15 چوکوں کی مدد سے 139 رنز بنائے ۔کپتان نثار علی99 رنز پر آئوٹ ہوئے۔ ریاست خان نے 44 اور ظفراقبال نے 34 رنز بنائے ۔ جواب میں آئی لینڈرز نے 40 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 333 رنز اسکور کئے۔چندانہ دیشپریا نے 100 رنز ناٹ آئوٹکی اننگز کھیلی۔ بدرمنیر نے 55 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد راشد مین آف دی میچ قرار پائے۔ دوسرے سیمی فائنل میںبنگلہ دیش ٹیم256 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی عبدالمالک نے 108 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی۔ درگا رائو نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ بھارت نےہدف 2 وکٹ پرحاصل کرلیا گنیش منڈوکر نے 112 اور دیپک ملک نے 53 رنز اسکورکئے ۔
تازہ ترین