• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ فریقی سیریز،زمبابوے نے سری لنکا کو ہرا دیا،15سال بعدبڑی فتح

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) سری لنکن کرکٹ ٹیم پستی کی ایک اور داستان رقم کرگئی۔ بنگلہ دیش میں جاری سہ فریقی سیریز میں زمبابوے نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے ہرا کر اپ سیٹ کامیابی حاصل کرلی۔ شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں 290 رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم 278 رنز کرسکی۔ اوپنر ہملٹن مساکاڈزا کے 73 اور سکندر رضا کے 81 رنز فاتح ٹیم کے بڑے اسکور کی بنیاد تھے، سری لنکن اوپنر پریرا کے 80 رنز کافی ثابت نہ ہوئے اور ٹیم 11 گیندیں قبل 278 پر فارغ ہوگئی۔ چتارا نے 33 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے ٹیم کی یہ 15 سال بعد نیوٹرل مقام پر کسی آئی سی سی فل ممبر ملک کے خلاف پہلی کامیابی ہے۔
تازہ ترین