• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر پھر بھارتی فائرنگ، خاتون سمیت 7شہری شہید

Todays Print

سیالکوٹ،نکیال(نمائندگان‘ایجنسیاں)بھارت کا جنگی جنون نہ تھم سکا‘کنٹرول لائن اورورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت 7افراد شہید اور41زخمی ہوگئے ‘پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرکے دشمن کے مورچےتباہ کر دئیے‘پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے ہفتہ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج گزشتہ روز سے نکیال سیکٹر کے گائوں بالاکوٹ ، ترکنڈی ،داتوٹ ،اولی بائی دھڑہ ،شاہین آباد ،موہڑہ گھمب ،موہڑہ دھروتی،نارہ ،پارہ کوٹ ،پلانی، اندروٹھ ،دریاڑی اندرلا ناڑ ،پٹوچھی،ناون ترکنڈی،پنجنی کلر گالہ ، بانڈی ، لنجوٹ ،دہری میں شدید گولہ باری کر رہی ہے ،۔

تازہ ترین