• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقصان کا باعث بننے والوں کو پیپلز پارٹی سے الگ کرنا نا گزیر ہے ، ناہید خان

لاہور( این این آئی) بینظیر بھٹو شہید کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو عوام اور ان کی مشکلات سے قطعاًکوئی سروکار نہیں ،سیاسی دائو پیچ کو مقبولیت کا پیمانہ قرار نہیں دیا جا سکتا ، قلعوں کی سیاست سے پیپلز پارٹی کو کسی صورت پائوں پر کھڑا نہیں کیا جا سکتا ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پارٹی کے دیرینہ رہنمائوں اور کارکنوں سے رابطے ہیں اور جلد آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی عہدوں کی لالچ نہیں کی بلکہ ہمیشہ بھٹو شہید اور بی بی شہید کے نظریات کو آگے بڑھانے کی بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سیاسی دائو پیچ تو لڑا سکتے ہیں لیکن اس فارمولے کے ذریعے پارٹی کا ووٹ بینک نہیں بڑھ سکتا ۔ آج بھی اپنے مطالبے پر قائم ہیں کہ پارٹی کے اندر احتساب کے عمل کو شروع کیا جائے او رجو لوگ پارٹی کے لئے سبکی اور نقصان کا باعث ہیں انہیں الگ کیا جانا نا گزیر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی-
تازہ ترین