• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی باشندے حکومت کے ٹیکسٹ میسیج سے ایٹمی حملے پر چوکنا کئے جاسکیں گے

لندن (جنگ نیوز) نئی تجاویز کے تحت برطانوی باشندے حکومت کے ایک ٹیکسٹ مسیج کے ذریعے تباہ کن ایٹمی حملے پر الرٹ کئے جاسکیں گے۔ اخبار ایکسپریس کے مطابق حکومت نے ٹیلی کام انڈسٹری پر زور دیا ہے کہ وہ قومی ہنگامی صورتحال میں الرٹس موبائل فونوں کو بھیجنے کا طربقہ تیار کریں۔ جسے لوگوں کو دہشت گردی کے حملے کی طرح قومی اہمیت کے پیغامات بھیجنے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 4منٹ کی وارننگ کے خاتمے کے بعد سے مجوزہ ٹیکسٹ سکیم برطانوی عوام تک پہنچنے کیلئے پہلا طریقہ ہوگی تاہم برطانیہ کو امریکہ سے سبق لینا چاہئے، جہاں حکام نے غلطی سے ہوائی سپارکنگ مے ہیم کے دوران شہریوں کو پیغام بھیج دیا تھا اور لوگ حملے کے خوف سے گٹروں اور محفوظ مقامات کی طرف دوڑ پڑے تھے۔ ان کو بعد میں بتایا گیا کہ یہ جھوٹا الارم تھا۔ بہرحال برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ موبائل الرٹس مستقبل میں اہم ہوسکتا ہے۔ حکومت نے ٹیلی کام انڈسٹری پر زور دیا ہے کہ وہ موبائل کو الرٹ بھیجنے کیلئے طریقہ تیار کریں۔2013میں حکومت نے سسٹم کی آزمائش کیلئے ملک کے تین علاقوں میں کام کیا تھا۔ کینٹ آفس نے دی ٹائمز کو بتایا کہ برطانیہ طاقت ور ایمرجنسی مینجمنٹ انتظامات کا حامل ہے اور ان پر نظرثانی جاری رہتی ہے۔ حکومت عوام کو گھبرانے سے بچانا چاہتی ہے اور اسی لئے آزمائش کے دوران اس بارے میں ٹیکٹس شامل کئے گئے۔
تازہ ترین