• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریال میڈرڈ کے جیس ویلیجو زخمی ،چھ ہفتے کیلئے باہر

میڈرڈ ( نیوزڈیسک) ہسپانوی فٹ بال کلب ریئل میڈرڈ کے دفاعی کھلاڑی جیس ویلیجو کوپاڈیل رے میں زخمی ہونے کے بعد چھ ہفتوں تک کھیل سے باہر ہوسکتے ہیں۔ یہ اعلان یورپی چیمپئنز نے گزشتہ روز کیا۔ سانتیسی لامورالیجا یونیورسٹی ہسپتال میں ہمارے کھلاڑی کے ٹیسٹ ہونے کے بعد ان میں دائیں ران کی انجری کی تشخیص ہوئی ہے، یہ بات ریال نے اپنی ویب سائٹ پر تحریر کی ہے۔ دفاعی کھلاڑی ویلیجو کو کوپاڈیل رے میں ریئل کے لیگانیز کے خلاف 1 - 0 سے جیتے جانے والے میچ کے دوران انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا
تازہ ترین