• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے 26جنوری کو مظاہرہ ہوگا

برسلز(حافظ اُنیب راشد) کشمیرکونسل یورپ (ای یو) کے زیراہتمام 26جنوری بروزجمعہ بھارت کے یوم جمہوریہ (یوم سیاہ)کے موقع پر برسلزمیں بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔مظاہرہ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ یہ مظاہرہ بھارت کے کشمیرمیں جاری ظلم و ستم کے خلاف ہے۔ بھارت کشمیریوں پر مظالم بندکرے اورکشمیریوں کو حق خودارادیت کے لئے اپنے وعدوں پر عمل کرے۔علی رضا سید نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکاجائے اور کشمیریوں کا ان کاحق دلوایاجائے۔یادرہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ کو کشمیری ہرسال یوم سیاہ کے طورپرمناتے ہیں۔علی رضاسید نے کہاکہ کشمیریوں کوان کے حقوق ملنے چاہیں۔ ان پرناانصافیاں ختم ہونی چاہیں تاکہ کشمیری پرسکون اور خوشحال زندگی بسر کر سکیں۔ کشمیرمیں امن ہوگاتوپورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔ کشمیری قوم اپنے حق خودارادیت سے کبھی بھی دستبردارنہیں ہوگی۔ بھارت کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے۔انھوں نے کہاکہ سارا جنوبی ایشیاء اور پوری عالمی برادری یہ جانتی ہے کہ انسانی حقوق کشمیریوں کا ایک خواب ہے اور کشمیرقوم اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔
تازہ ترین