• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برائون ہل میں 8سالہ لڑکی کو چاقو مارکر قتل کردیاگیا، ایک شخص گرفتار

لندن( پی اے ) برائون ہل کے علاقے ویلے ویو میں ایک 8سالہ لڑکی کو چاقو مار کرقتل کردیا گیا، پولیس نے قتل کے شبہے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جو خود بھی پیٹ میں چھرا لگنے سے زخمی ہے۔ پولیس کے مطابق وال سال کے قریب برائون ہل کے علاقے ویلے ویو میں ایک لڑکی شدید زخمی حالت میں ملی جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن ہسپتال پہنچنے کے تھوڑی دیر بعد ہی وہ ہلاک ہوگئی،یہ واقع رات کو سوا نو بجے پیش آیا ، ایک54سال شخص بھی پیٹ میں چاقو لگنے سے زخمی ہواہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، ویسٹ مڈ لینڈز پولیس نے خنجر زنی کے اس واقعے کوگھریلو تنازعات کاسبب قرار دیاہے اور کہا ہے کہ گرفتار کئے گئے شخص سے بعد میں پوچھ گچھ کی جائے گی، تفتیشی انسپکٹر جم کولکلو کا کہناہے اس ہلاکت کے حوالے سے پولیس کو مزید کسی شخص کی تلاش نہیں ہے۔ہماری فیملی کے ساتھ رابطہ رکھنے والی ٹیم کمسن بچی کی فیملی کو جو اس ہلاکت پر دل گرفتہ ہیں دلاسا دے رہی ہے
تازہ ترین