• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈ یٹ شد ہ تصا ویر کو تفر یح کیلئے استعمال نہ ہو نے د یں، پر نس ولیم

لندن (مانیٹر نگ ڈیسک) سائبر غنڈ ہ گر د ی اور سما جی میڈ یا پرغیر حقیقی خوبصور تی کے معیار کے خلا ف پرنس ولیم نے کہا کہ ایڈیٹ شدہ تصاویر اصلی نہیں ہوتیں۔ ٹیلی گراف کے مطابق برطانوی شہزادے ولیم نے لندن کی Burlington Danes Academy کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ ثقافت کا نوجوان نسل پر پڑنے والے اثرات پرخیالات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ وہ آج کی بچیوں کیلئے پریشان ہیں، کیونکہ ان میں غیر حقیقی خوبصورتی کے معیار کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایڈیٹ شدہ تصاویر اصلی نہیں ہوتی، ان کو تفریح کیلئے استعمال نہ ہو نے دیں اور اس بات پر غور کریں کہ تصاویر کس کس مقاصد کیلئے استعمال کی جا سکتی ہیں کیونکہ یہاں بہت سی جعلی آن لائن ویب سا ئٹس بھی ہیں، پرنس ولیم نے انٹرنیٹ دور میں پیش آنے والے چیلنجز پر بھی بات کرتے ہو ئے کہا کہ سارا دن انٹرنیٹ پر صرف نہ کریں، اپنی ذہنی صحت کیلئے باہر نکلیں، انکا کہنا تھا انٹر نیٹ ضرورت کے تحت استعمال کریں، کیونکہ یہ صرف آپ کو دوسری دنیا میں لے جائے گا، انہوں نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ وقت میں توازن برقرار رکھیں۔
تازہ ترین