| |
Home Page
اتوار یکم جمادی الثانی 1439ھ 18 فروری 2018ء
February 10, 2018 | 12:00 am
مدد کے بہانے جیب کترے نے پنشنر کو265پونڈ سے محروم کر دیا

Todays Print

لندن (جنگ نیوز) جیب کترے نے97سالہ پنشنر کی مدد کے بہانے اس کا پریس ہینڈ بیگ سے نکال لیا، عورت شاپنگ سینٹر سے خریداری کے بعد ٹرالی لے کر باہر نکل رہی تھی کہ وہاں کھڑا40سالہ جیب کترا عورت کی مدد کے لئے آگے بڑھا اور ٹرالی دھکیلنے لگا اس دوران اس نے عورت کے ہینڈ بیگ سے پرس نکال لیا، یہ منظر سی سی ٹی وی کیمرے نے فلم بند کر لیا، یہ واقعہ سائوتھ ایسٹ لندن میں بکسلے ہیتھ میں کنزرویٹیو کلب کے باہر پیش آیا، اس پرس میں265پونڈ تھے، میٹرو پولیٹن پولیس نے اس جیب کترے کی فوٹیج جاری کردی ہے تاکہ اس چور کی نشاندہی ہوسکے اور گرفتاری میں مدد مل سکے، یہ واردات گزشتہ جمعہ کو ہوئی تھی، پولیس نے کہا ہے کہ اس چور کی عمر40 سال یا اس سے زائد ہے قد6فٹ لمبا ہے جس نے ڈارک شوز بلیو جینز اور گرے ویکسں ٹائپ جیکٹ پہن رکھی تھی، پولیس نے بتایا کہ معمر پنشنر کے پرس میں265پونڈ تھے، یہ واردات دن دہاڑے ہوئی، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔