• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کے30ایم پی ایزاپنےامیدواروں کوووٹ نہیں دینگے، آفتاب شیر پاؤ

Todays Print

پشاور(سیف الاسلام سیفی) قومی وطن پارٹی کےچیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نےکہاہے کہ سول حکومت کمزورہونےسےپاک افغان تعلقات میں بہتری کےمسئلےپرتوجہ کم ہوئی،امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کاملبہ پاکستان پرگراناچاہتاہےطالبان کومذاکرات پرآمادہ کرناممکن نہیں طالبان کی جانب سےافغان حکومت کی موجودگی میں امریکہ سےبراہ راست بات چیت کامطالبہ درست نہیں،افغانستان اورپاکستان میں بداعتمادی ختم کرنےکےلئےسنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے،بین الاقوامی دبائو اور معاشی صورتحال کی وجہ سےپاکستان نازک دورسےگزررہاہےعمران خان کے30تک ایم پی ایزاپنےامیدواروں کوووٹ نہیں دیں گےارب پتی امیدواروں کوٹکٹ دینےکاکیامقصدہےصاف ظاہرہےکہ وہ اپنےارکان کوپیسےدیں گےپرویزخٹک اپنی کوتاہی چھپانےکےلئےدوسروں پرحملےکرتےہیں،دبئی میں سیاستدانوں اوردوسرےلوگوں کےاثاثوں کی تحقیقات کےلئےایک کمیشن بنایاجائےاورپیسہ واپس لایاجائے،ان خیالات کااظہارآفتاب احمد خان شیرپائونےجیونیوزاوردی نیوزکوایک خصوصی انٹرویومیں کیاانہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کوتصادم کی بجائےبروقت انتخابات کےلئے راہ ہموار کرنے پرتوجہ دینی چاہیے،نوازشریف کےجارحانہ اندازسےسیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہواہے جوملک کےلئےبہترنہیں،نوازشریف کومجھےکیوں نکالاوالےبیانیےمیں ہمدردی حاصل ہورہی ہے ،لودھراں کےانتخابات میں 40فیصدتک ووٹ اسی وجہ سےملے،انہوں نےکہا کہ آصف زرداری نےپہلےبلوچستان کےحکومت بدلنےمیں اپنےکردارکی تردیدبعدازاں تصدریق کی سینٹ کےانتخابات میں پیسوں کےعنصرکی وجہ سےسیاستدانوں اورخصوصی طورپرخیبرپختونخوااورفاٹاکی روایات کی بدنامی ہورہی ہے،ان کا کہناتھا کہ عمران خان نےارب پتی امیدواروں کوسینٹ کاٹکٹ کس مقصدکےلئےدیاہےجوپارٹی سےتعلق بھی نہیں رکھتےان کی حکمت عملی یہ ہے اپنےامیدوارسےپیسےلیکرارکان اسمبلی کودیےجائیں تاکہ وہ کسی دوسری طرف نہ جائیں ، اس کےباوجود وہ زیادہ پیش کش پر دوسری طرف جائیں گے، صرف ٹکٹ کے لیے اندراج کرانے والے صوبے کی کیا خدمت کریں گے۔ 120دن تک کنٹینرپرچڑھ کرعمران خان کرپشن کےخلاف بولتےرہےلیکن سینیٹ انتخابات میں ارب پتیوں کو ٹکٹ دیناکرپشن نہیں لگتی،بہترہے کہ شوآف ہینڈزیابراہ راست انتخاب کےذریعےسنیٹ کےارکان منتخب کیےجائیں یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ارکان صوبائی اسمبلی کےتناسب سےسب کوسینٹ میں مخصوص نشستوں کی طرح نمائندگی دی جائے ہم نےاٹھارہویں ترمیم میں سینٹ کےانتخابات براہ راست کرانےکی تجویزدی تھی جوتسلیم نہیں کی گئی۔ایک سوال کےجواب میں آفتاب شیرپائوکاکہناتھاکہ سب کہتے ہیں کہ تنہاانتخاب لڑیں گےلیکن دراصل ہرضلع میں سیٹ ایڈجسمنٹ کی جاتی ہےایم ایم اےکےعلاوہ دوسراکوئی بھرپوراورمکمل انتخابی اتحاد نظرنہیں آرہاتاہم ایم ایم اےکی جماعتوں میں بھی ہم آہنگی پیدا نہ ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک لاکھ فوج کےساتھ افغانستان میں کچھ نہیں کرسکاتوپندرہ ہزارفوجیوں سےکیاکامیابی حاصل کرےگا،پانچ سالہ سیاست کےحوالےسےان کاکہناتھا کہ عمران خان کرپشن کی رٹ لگائےرکھتےہیں ان کی جماعت کودومرتبہ صوبائی حکومت میں شامل کیاگیا پہلی بارعمران نےشفافیت کےدکھاوےکےلئےکرپشن کی تہمت لگاکرحکومت سےالگ کیا لیکن کرپشن کوثابت بھی کرناضروری ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ سینٹ کےالیکشن میں وہ اپنےحصےکےمطابق ایک نشست کی توقع رکھتے ہیں اس حوالےسےاےاین پی پیپلزپارٹی جےیوآئی سےبات چیت جاری ہے۔

تازہ ترین