• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس جاوید اقبال کی کارکردگی مثالی28سو لاپتہ افراد کی گھر واپسی یقینی بنائی

Todays Print

اسلام آباد (اے پی پی) جسٹس(ر) جاوید اقبال کی چیئرمین نیب کے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے ساتھ ساتھ قومی کمیشن برائے لاپتہ افراد کے صدر کے طور پر کارکردگی انتہائی مثالی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے تقریباً 28 سو لاپتہ افراد کو نہ صرف بازیاب کروا کر اپنے گھر ان کی واپسی یقینی بنائی بلکہ وہ اس کام کو قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کوئی تنخواہ نہیں لیتے اور ہفتے کے سات دن لاپتہ افراد کے کمیشن کے دفترآتے ہیں۔ جہاں پر لاپتہ افراد کے لواحقین کو نہ صرف ملتے ہیں بلکہ ان کی بازیابی کے لئے بھرپور کوششیں کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے نہ صرف لاپتہ افراد کے لواحقین جسٹس جاوید اقبال کی کاوشوں کو سراہتے ہیں بلکہ ان کے لئے دل سے دعائیں کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی کمیشن برائے لاپتہ افراد کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے بھی بعض شکایات قومی کمیشن کو بھجوائی ہیں، وہ سرکاری وسائل کے استعمال کے بھی سخت خلاف ہیں اور اپنی جیب سے تمام خرچ کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی کے مشن پر رواں دواں ہیں جو قابل تعریف ہے۔

تازہ ترین