• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں میں پی ٹی آئی کی شکست بڑا دھچکا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (خبرایجنسی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ لودھراں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو دیکھ کر انہیں بہت بڑا دھچکا لگا ہے۔ایک انٹرویو میں شیخ رشیدا حمد نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے کوشش بہت کی، مگر پھر بھی کچھ چیزوں میں ایسی کمی تھی جس کی وجہ سے کامیابی نہ مل سکی، میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ لودھراں کے تنائج نے مجھے بہت مایوس کیا اور اگر اتنی جدوجہد کے بعد لوگوں کو چور پسند ہیں اور ہم کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ یہ عوام کا اپنا فیصلہ ہے۔
تازہ ترین