• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج میں 2.760 بلین روپے کے سودے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں 2.760 بلین روپے کے سودےہوۓ جن کی مجموعی تعداد 9,511 رہی۔پی ایم ای ایکس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سودے کرنسیز کے بذریعہ کوٹس کے ہوۓ جن کی مالیت 970.474 ملین روپےتھی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 572.391 ملین روپے، سونے کے سودوں کی مالیت 498.722 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 283.674 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 158.596 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 121.893 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 64.430 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 42.067 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 24.067 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 20.256 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 3.606 ملین روپے رہی ۔
تازہ ترین