• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدہ فاطمہ الزہرہؓ کے وصال کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد

فرینکفرٹ(سید اقبال حیدر) پیغمبر اسلام حضرت محمد ؐ کی دختر گرامی حضرت علی ؑ کی شریک حیات جوانان جنت حضرت امام حسنؓ امام حسینؓ کی والدہ محترمہ جنابِ سیدہ فاطمہ زہراؓ کے وصال کی مناسبت سے مجلسِ عزا کا انعقاد سیدہ بنت زہرا اور مرضیہ حسین نے جرمنی کے شہر وولفن میں کیا جس میں مرثیہ خوانی کے لئے ہالینڈ سے سیدہ ریاض فاطمہ اور خطابت کے لئے برسلز،بیلجیم سے یورپ کی معروف دانشورو ذاکرہ اہلبیت سیدہ نثار فاطمہ تشریف لائیں،خواتین کی کثیر تعداد مجلس عزا میں شریک ہوئی ،مجلس سے خطاب کرتے ہوئے ذاکرہء اہلبیت سیدہ نثار فاطمہ نے کہا جناب سیدہ فاطمہ زہرا کی زندگی بہت مختصر مگر عظیم اخلاقی اور معنوی درس کی حامل تھی آپ ؓ اسلام کے ابتدائی دور سے مختلف مراحل میں رسول اکرم ؐ اور پھر شیر خدا علی مرتضی ؑ کے ساتھ رہیں،آپ ایک باعمل مسلمان عورت کا جامع اور مکمل نمونہ ہیں،آپؓ ایک مثالی بیٹی ،زوجہ اور ماں تھیں اسی لئے آپؓ کو سیدۃالنسا العالمین کے نام سے یاد کیا جاتا ہے،آج کے دور میںتمام امت مسلمہ کی خواتین اور بلخصوص یورپ میں پرورش پانے والی بچیوں کو جناب سیدہ فاطمہؓ سے حیا،وفا اور پردے کا درس لے کے اپنی زندگی کو سنوارنا چاہیے،سیدہ فاطمہ زہراؓ کی زندگی خواتین کے لئے مشعل راہ اور نمونہ حیات ہے۔
تازہ ترین