• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدرتی آفات کا سامناکرنےکیلئے قوم کوتیارکیاجاسکتاہے،مقررین

لاہور(خبر نگار) قدرتی آفات کو روکنا انسانی اختیار میں نہیں تاہم اس کا سامنا کرنے اور ممکن حد تک محفوظ رہنے کیلئے قوم کو تیار کیا جاسکتا ہے۔معیشت کے استحکام اور تسلسل کیلئے نجی اور سرکاری ادارے ہم آہنگ ہوکر سریع اور مثبت نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجاز اچلانہ، ممبر فیڈرل پبلک سروس کمشن اخلاق احمد تارڑ ڈاکٹر تبسم رضا اور دیگر مقررین نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں انٹرنیشنل سیمینار میں کیا ۔ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں اس موضوع پر آگاہی سیمینار وقت کی ضرورت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ڈیڑھ عشروں میں ملک میں جو آفات آئیں اس میں نجی شعبے کا کردار بڑا نمایاں تھا۔ممبر فیڈرل پبلک سروس کمشن اخلاق احمد تارڑ نے کہا کہ متعدد حکومتی ادارے کرائسز مینجمنٹ کیلئے مخصوص ہیں تاہم ان میں کوآرڈینیشن کا فقدان ہے۔
تازہ ترین